5 نومبر، 2021، 8:50 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84530657
T T
0 Persons
ایران کا فن لینڈ کو ماہر افرادی قوت بھیجنے کیلئے تیار

تہران، ارنا - ایرانی وزارت بہبود اور سماجی تحفظ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے قانونی فریم ورک کی بنیاد پر فن لینڈ میں کچھ ماہر افرادی قوت بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بات حامد فروزان نے جمعے کے روز تہران میں فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مشیر " پاسی اولاوی تو آمین" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے فن لینڈ اور ایران کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو مختلف تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔
فروزان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تہران میں فن لینڈ کے سفیر فن لینڈ میں ایرانی خصوصی افرادی قوت کو بھیجنے کے لیے زمین ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں 170 سے زائد روزگار کی ایجنسیاں مزدوروں کو بیرون ممالک بھیجنے کے لیے سرگرم ہیں، ان میں سے ایک ایجنسی ہیلسنکی میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کی بنیاد پر فن لینڈ میں تقریباً 7000 ایرانی تحقیقی اور سائنسی شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
فروزان نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی افرادی قوت نوجوان اور ماہر ہے جو یورپی ملک کے لیے ایک اچھا موقع ہو سکتا ہے۔
وہ پر امید ہیں کہ ایرانی افرادی قوت کو روزگار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے دفاتر کا قیام فن لینڈ میں ایرانی مزدوروں کو جذب کرنے کے طریقہ کار کو تیز کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
تہران میں تعینات فن لینڈ کے سفیر نے ایرانی افرادی قوت کو فن لینڈ بھیجنے کی راہ میں موجودہ قانونی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں مزدوروں کی منتقلی اس وقت اس ہمارے ملک کے ترجیحی پروگراموں میں سے ایک ہے۔
سفیر نے کہا کہ بدعنوان گروہوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے، لہذا فن لینڈ کی حکومت نے یورپی ملک میں افرادی قوت بھیجنے پر کچھ پابندیاں عائد کیں، لیکن پارلیمنٹ غیر ملکی مزدوروں کو جذب کرنے کے لیے مزید بجٹ مختص کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .