18 اکتوبر، 2021، 1:01 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84508717
T T
0 Persons
پابندیاں ہٹانا ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا پہلا قدم  ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران ، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری وعدوں کی تکمیل ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے پہلا قدم ہے۔

یہ بات "محمود عباس زادہ مشکینی" نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار مغربی ممالک ہیں۔
عباس زادہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں تعطل مغربی ممالک کا قصور ہے کیونکہ ایران نے ان سے مذاکرات کیے اور جوہری معاہدے پر دستخط کیے لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے مغربی رکن ممالک نے اس معاہدے کی شقوں کے برعکس کام کیا اور نہ صرف پابندیاں اٹھانے سے انکار کیا بلکہ ان پر سختی بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یورپی یونین 4+1 اور ایران کے درمیان ثالثی کا ارادہ رکھتی ہے تو اسے امریکہ اور E3 ٹرویکا کو الزام دینا چاہیے جنہوں نے اپنے جوہری وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا اور امریکہ اور یورپ کے جوہری وعدوں کی تکمیل جوہری مذاکرات شروع کرنے کا پہلا قدم ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ، عباس زادہ مشکینی نے کہا تھا کہ ایران اور 2015 کے جوہری معاہدے کے فریقین کے درمیان مذاکرات آنے والے دنوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
امریکہ نے جولائی 2015 کے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی اور اسی سال نومبر میں ایران پر اعلیٰ ترین سطح کی پابندیاں عائد کر دیں۔
ایرانی حکام کا اصرار ہے کہ جب تک امریکا پابندیاں نہیں ہٹاتا ایران اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے پر راضی نہیں ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .