ایرانی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی۔
ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں 3 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی اور 162 پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لی۔
ان مقابلوں میں روس اور امریکہ کی ٹیموں نے بالترتیب 173 اور 165 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور تیسری پوزیشنوں کو حاصل کیا۔
عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں کا 2 سے 5 اکتوبر تک ناروے کے شہر اوسلو میں انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلوں کی ٹیموں کی درجہ بندی حسب ذیل ہے: 1- روس 173 پوائنٹس 2- امریکہ 168 پوائنٹس 3- ایران 162 پوائنٹس 4- جارجیا 68 پوائنٹس 5- ترکی 58 پوائنٹس 6- منگولیا 56 پوائنٹس 7- بیلاروس 45 پوائنٹس 8- آذربائیجان 42 پوائنٹس 9 - پولینڈ 39 پوائنٹس 10- آرمینیا 39 پوائنٹس۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ