5 اکتوبر، 2021، 5:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84494510
T T
0 Persons
ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے: پاکستانی سفارت کار

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 یہ بات سہیل محمود نے آج بروز منگل نائب ایرانی وزیرخارجہ 'علی باقری کنی' جو پاکستان کے دورے پر ہے، کے ساتھ  ملاقات کے بعد ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے: پاکستانی سفارت کار

انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان طویل مشترکہ سرحدوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کو امن اور دوستی کی سرحد سمجھتا ہے۔

سینئر پاکستانی سفارت کار نے شنگھائی کےسربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تہران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

سہیل محمود نے افغانستان کو مشاورت اور امن کی مدد کیلیے تہران اور اسلام آباد کا ایک مشترکہ محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان بحرانوں کے حل کے لیے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی نے آج بروز منگل پاکستانی نائب وزیر خارجہ  کےساتھ ملاقات کی۔

باقری کنی آج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .