"مہدی اشرفی" نے جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے 1400 کے شمسی سال کے موسم بہار میں مجموعی طور پر 38 ملین 400 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات کی ہیں جن کی مالیت کی شرح 20 ارب 900 ملین دالر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 7 ملین 700 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 7 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اشرفی نے کہا کہ 1400 کے کی پہلی سہ ماہی میں ایران کی غیر ملکی تجارت کا بڑھتا ہوا رجحان نسبتا بہتری کی علامت ہے جس نے ملک کے لئے 476 ملین ڈالر کا مثبت تجارتی توازن پیدا کیا ہے۔
ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا کہ رواں شمسی سال کے موسم بہار میں 10 ارب 700 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل 30 ملین ٹن مصنوعات کو ایرانی کسٹمز سے دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 38 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 69 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین، عراق، متحدہ عرب امارت، ترکی اور افغانستان بالترتیب ایرانی مصنوعات کی پہلی پانچ منزلیں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ