18 مئی، 2021، 7:59 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84334114
T T
0 Persons
ظریف کی سابق اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات

تہران، ارنا- اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے سابق اطالوی وزیر اعظم "ماسیوما دالما" سے ایک ملاقات کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو روم میں تعینات ایرانی سفیر کی رہائشگاہ میں سابق اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسبی امور سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ظریف نے ایران اور اٹلی کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے نئے سربراہ "زامپینی" سے ایک ملاقات کے دوران ان سے ایرانی اور اطالوی کمپنیوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کے دوران ویٹیکن کے وزیر اعظم "کاردینال پارولین"، وزیر خارجہ اور آرچ بشپ "کالاگر" سے ملاقاتیں کی تھیں۔اس ملاقات کے بعد انہوں نے دنیا کے کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں بالخصوص ادویات اور ویکسین کی فراہمی میں ایران کیخلاف معاشی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پوپ فرانسس کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف مذاہب کیجانب سے فلسطین عوام کیخلاف مسلط کردہ سخت صورتحال سے متعلق پوپ فرانسس کا مثبت موقف اپنانے کا شکریہ بھی کیا۔

اس ملاقات میں، عالمی برادری میں اخلاقی اصولوں کے میدان میں الہی مذاہب کے مشترکہ نظریہ کے ساتھ ساتھ خاندان کی اہمیت کی حمایت، جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ  گزشتہ دو دن پہلے اطالوی اور ویٹیکن کے حکام سے ملاقات کیلئے روم کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب "لویی جی دی مایو" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 خیال رہے کہ ظریف نے دورے اٹلی سے پہلے میڈریڈ کا دورہ کیا اور سپین حکام سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر گفتگو کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .