مسئلہ فلسطین ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے

تہران، ارنا- اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مسئلہ فلسطین کو ایران کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بدستور اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور یہ صرف سیاسی اور سفارتکاری کے میدان میں نہیں بلکہ اسے کہیں زیادہ اوپر یعنی مزاحمت اور عملی میدان میں بھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی اکبر ولایتی" نے آج بروز اتوار کو اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام میں "یوم القدس؛ یوم مظلومین" کے عنوان کے تحت منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے تمام فلسطینی شہیدوں سمیت القدس الشریف کی آزادی کی راہ میں شہدا بالخصوص جنرل سلیمانی سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس حقیقی معنوں میں "یوم اللہ" ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مسئلے کو اب بھی دنیائے اسلام کے اسٹرٹیجک مسائل کی سرفہرست میں قرار دینا ہوگا۔

ولایتی نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے مطابق؛ فلسطین اسلامی امت کا سب سے زیادہ رواں دواں مسئلہ ہے اور انقلاب اسلامی کے عظیم قائد کے مطابق یوم القدس جو شب قدر سے متصل ہے، ضروری ہے کہ اسے مسلمانوں میں زندہ کیا جائے اور ان کی بیداری اور چوکسی کا ذریعہ بنے۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یوم القدس اور اس کے بلند و بالا مقاصد جو "اسلامی بیداری" کے ویژن میں سے ایک ہے کو ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کیلئے پختہ عزم سے اقدامات اٹھانے کے ذریعے ہونا ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا القدس الشریف کی آزادی بھی "امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا مرکز" کے طور پر ہونی ہوگی۔

ولایتی نے کہا کہ اس بلند مقصد کو حاصل کرنے کے اہم ایجنڈا مزاحمتی گروہوں کے ہارڈ ویئر اور سافٹ وئیر کو مضبوط بنانا ہے اور اس  کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ "مزاحمت اور جدوجہد" کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .