17 مارچ، 2021، 12:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84268310
T T
0 Persons
ایرانی قوم کیلئے نئے سال معاشی جنگ میں شاندار فتوحات کا سال ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ نئے ایرانی سال (1400) ہماری قوم کے لئے معاشی جنگ میں عظیم اور شاندار فتوحات کا سال ہوگا۔

یہ بات "حسن روحانی" نے بدھ کے روز رواں سال میں کابینہ کے آخری اجلاس کے موقع پر صحافیوں کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج پابندیاں ختم کرنے کے لئے حالات پہلے سے بہتر ہیں اور امریکیوں نے بار بار اعلان کیا کہ سابق انتظامیہ کا راستہ غلط تھا اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ناکام ہوگيا ہے اور جوہری معاہدے پر واپسی کے لئے پر عزم ہیں، بے شک ہمارے لئے الفاظ کافی نہیں اور ہم ان کے عمل کا انتظار کر رہے ہیں۔
صدر روحانی نے دنیا میں کرونا بحران اور ایران میں پیدا ہونے والی پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری نے نہ صرف عوام کی صحت، بلکہ معیشت، زندگی، معاش ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں اور تعلیم وغیرہ کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کا ہم نے ان کے لئے منصوبہ بنایا۔
انہوں نے گھریلو ویکسین کے متعدد نمونے تیار کرنے میں ایرانی ماہرین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین خریدنے اور ویکسین بنانے کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی ویکسین اگلے سال لوگوں کو پاسٹور، رازی، برکت اور فخرا ویکسین دستیاب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال ہمارے پاس اس بیماری کو قابو کرنے اور ان کے علاج کرنے میں ایک بہتر سال ہوگا، یقینا  تمام لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے اگلے سال ہونے والے صدارتی اور کونسل انتخابات کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہمارا ایک بہت اہم کام ہے اور ہمیں لازمی طور پر ہاتھ ملنا چاہئے اور یہ ہی نئے سال میں شاندار انتخابات ہیں، یہ شاندار انتخابات انقلاب ، ہمارے ملک اور ہمارے راستے کی ضمانت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .