21 فروری، 2021، 6:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84237736
T T
0 Persons
پاکستان میں "خاتون جنت" کانفرنس میں حضرت زہرا (س) کی سیرت پر عمل کی ضرورت پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے اسلامی اتحاد اور حضرت زہرا (س) کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ (س) کی تعلیمات اور طریقوں پر عمل کرنے سے انسانوں بالخصوص اسلامی معاشروں میں خواتین کے فروغ کا سبب بنتا ہے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام میں "خاتون جنت" کانفرنس کا حضرت زہرا (س) کی سیرت اور طرز عمل پر روشنی ڈالنے اور فروغ دینے کے مقصد سے انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس کانفرنس میں شریک پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور "پیر نور الحق قادری" نے حضرت زہرا (س) کے طرز زندگی کو عالم اسلام کی خواتین کیلئے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ(س) کی تعملیات سے فرقہ واریت جیسے چیلنجوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

انہوں نے مغرب میں اسلام فوبیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے عنوان کے تحت مسلمانوں کے مقدسات کی توہیں کیوں کرتے ہیں؟ انہیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لاکھوں پیروکاروں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستانی وزیر نے مسلمانوں کے مقدسات کے تحفظ اور اسلام فوبیا کیخلاف مقابلہ کرنے کے حل کو امت مسلمہ کے درمیان یکجہتی اور اتحاد قرار دے دیا۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ "ناصر عباس جعفری" نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور پیار اور ان کی تعلیمات پر عمل ہی مسلمانوں میں اتحاد کی بنیاد ہے؛ ہمیں ان کے طرز زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ جماعت اہل حرم کے سربراہ "مفتی گلزار نعیمی" نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا مسلمانوں کے اتحاد کا بنیادی محور ہیں اور ہمیں امت مسلمہ کو درپیش اختلافات اور دیگر چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے ان مشترکات کو اجاگر کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .