15 دسمبر، 2020، 2:56 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84148301
T T
0 Persons
ایران دہشتگردی کیخلاف حتمی فتح تک شامی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑا رہے گا: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حالیہ سالوں میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کا حامی تھا اور حمتی فتح، پناہ گزینوں کی واپسی اور اس ملک کی بحالی تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز نئے شامی سفیر "شفیق دیوب" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر شامی نئے سفیر اپنی تقرری اسناد کو پیش کیا۔
صدر روحانی نے سابق شامی وزیر خارجہ ولید معلم کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سفارتی سرگرمیوں کے میدان میں اور خاص طور پر آستانہ مذاکرات کے فریم ورک میں شام میں مکمل طور پر استحکام اور امن کے قیام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دیوب نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں گزشتہ چار دہائیوں سے پائی جانے والی تمام قیمتی کامیابیوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایرانی قوم اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام اب بھی اپنی تمام شکلوں میں دہشت گردی اور قبضے سے لڑ رہا ہے اور شام نے ایران جیسے دوستوں کے ساتھ مل کر بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی پیش قدمی کی ہے لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
انہوں نے شام میں مکمل امن و استحکام کے قیام ، مہاجرین کی وطن واپسی اور اس ملک کی آئینی کمیٹی کی کوششوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی سرگرمیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے پرعزم ہے اور کسی بھی اقدام ، منصوبے کے خلاف اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سازش کھڑی ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .