یہ بات "حسن روحانی" نے اتوار کے روز کابینہ کے معیشتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نئی حکومت کو ماضی کی غلطیوں کے جبران کرنے کے مواقع سے استعمال کرنا ہوگا اور عالمی قوانین کے احترام کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں پر واپس آئے۔
روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے فریقین کی ذمہ داری کی صورت میں ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم ہوگا اور دنیا کے ساتھ تعمیری تعامل کو اپنی حکمت عملی سمجھتا ہے۔
انہوں نے امریکی معیشتی جنگ کے خلاف ایرانی عوام کی فتح پر زور دیا کہ امریکی معیشتی جنگ کے خلاف ہمارے عوام کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے سائے میں خطے میں سلامتی اور ترقی کے فروغ کا مشاہدہ کریں اور زیادہ سے زیادہ طاقت اور رفتار سے ملک کے استحکام اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
امریکی نئی حکومت کو ماضی کی غلطیوں کے جبران کے مواقع سے استعمال کرنا ہوگا: ایرانی صدر
8 نومبر، 2020، 1:17 PM
News ID:
84102922

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکی نئی حکومت کو ماضی کی غلطیوں کے جبران کے مواقع سے استعمال کرنا ہوگا اور اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے فریقین کی ذمہ داری کی صورت میں ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم ہوگا اور دنیا کے ساتھ تعمیری تعامل کو اپنی حکمت عملی سمجھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
امریکہ کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگا: ایرانی پروفیسر
تہران، ارنا – ایرانی بین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نے…
آپ کا تبصرہ