27 اکتوبر، 2020، 5:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84090318
T T
0 Persons
کاراباخ تنازعہ کے خاتمے کیلئے ایران کی تجویز کا جلد پیش کیا جائے گا: ظریف

تہران، ارنا- ظریف نے نائب ایرانی وزیر خارجہ کے شمالی مغربی سرحدوں کے حالیہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کاراباخ تنازعہ کے خاتمہ کیلئے ایران کی تجویز آج یا کل میں اعلان کیا جائے گا اور اس کا بعد میں ماسکو اور یروان میں جائزہ لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ میں کاراباخ کی تبدیلیوں سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو گرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی ابھی صوبے مشرقی آذربائیجان کے دورے پر ہیں اور علاقے خدا آفرین کے دورے کے بعد باکو، ماسکو اور یروان کا دورہ کریں گے۔

ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے کاراباخ تنازعہ کے حل کیلئے ایک منصوبے کو مرتب کیا ہے جس کا آج اور کل میں اعلان کیا جائے گا اور اس کا بعد میں ماسکو اور یروان میں جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے آذربائجیان کی قومی سالمیت کا احترام اور پُرامن طریقوں سے اس تنازعہ کے حل سمیت بین الاقوامی سرحدوں میں عدم تبدیلی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی اصولوں میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں علاقے میں تکفیری دہشتگرد کی موجودگی پر خدشات ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اسی مسئلے کا کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ایام سے کاراباخ کے متنازعہ علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ ان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .