12 ستمبر، 2020، 11:02 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84035712
T T
0 Persons
ایرانی کورونا ویکسین جلد ہی انسانی مرحلے میں داخل ہوجائے گی

تہران، ارنا – ایران میں قائم کورونا وائرس ہیڈ کوارٹر کا ایک رکن اور ایران کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین جلد ہی انسانی مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

یہ بات جلیل کوہپایہ زادہ نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے محققین کی کوششوں سے کورونا وائرس کی ویکسین جانوروں کے مرحلے سے گزر چکی ہے اور جلد ہی انسانی مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

کوہپایہ زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال کورونا کے لیے نہ کوئی ویکسین ہے نہ کوئی دوا۔ تو عوام کو بدستور  صحت سے متعلق پروٹوکولز پر غور سے عمل کرنا اور پرہجوم اور پر شور مقامات کی شرکت سے گریزکرنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .