22 اگست، 2020، 6:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83918174
T T
0 Persons
ایران میں تیار کی جانے والی اینٹی کورونا ویکسین جانوروں کی جانچ کے مرحلے سے گزر چکی ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر جہاد زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کی جانے والی اینٹی کورونا ویکسین جانوروں کی جانچ کے مرحلے سے گزر چکی ہے اور کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلے کیلیے آمادہ ہے۔

یہ بات کاظم خاوازی نے آج بروز ہفتہ ارنا نیوز ایجنسی کا دورہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں  کہی۔

انہوں نے کہا کہ رازی ویکسین اینڈ سیرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اینٹی کورونا ویکسین جانوروں کی جانچ کے مرحلے سے گزر چکی ہے اور کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلے کیلیے آمادہ ہے تو ہمیں امید ہے کہ کہ یہ مرحلہ جلد ہی گزر جائے اور ملک میں کورونا ویکسین بنانے کی کامیابی کا مشاہدہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ رازی ویکسین اینڈ سیرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملک میں سب سے بڑا ویکسینیٹر ہے جو تقریبا 95 سال پرانا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .