1 ستمبر، 2020، 10:59 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84022755
T T
0 Persons
ایرانی جوہری معاہدہ سب سے موثر سفارتی معاہدہ ہے: آسٹرین وزیر خارجہ

لندن، ارنا - آسٹریا کے وزیر خارجہ نے ایرانی جوہری معاہدے کو سب سے مؤثر سفارتی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اس سمجھوتے کے بچانے کیلیے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو ویانا کے دورے پر ہے آسٹرین وزیر خارجہ  الکساندر شالنبرگ' کے ساتھ ملاقات کی۔

آسٹرین وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے میں باقی تمام فریقوں سے اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا آسٹریا جوہری مذاکرات کی جگہ اور جہاں  2015 میں اس معاہدے پر دستخط ہوا ہے، کی حیثیت سے ہمیشہ اس معاہدے کے لئے پرعزم ہے اور وہ یورپی شراکت داروں کی مدد سے مشرق وسطی میں اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ویانا ایران میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ دو جوہری مقامات تک رسائی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس بیان میں ایران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے۔

قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے کا مشترکہ کمیشن آج بروز منگل ایران اور 4+1 گروپ کےدرمیان ویانا میں منعقد ہوگا۔

سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز آسٹریا کا دورہ کیا اور اب تک دوسرے وفود کے ساتھ دوفریقی ملاقاتیں کی ہیں وہ آئی اے ای اے کے اجلاس میں شرکت کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .