تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
وزارت دفاع کے عملے کی چار دہائیوں کی قربانی اور کوششوں کے اعزاز میں31 مرداد (20 اگست) کو ایران میں دفاعی صنعت کے قومی دن کا نام دیا گیا ہے۔
تقریب میں "اوج" ٹربوفن انجن کی پروڈکشن لائن کھولی گئی، ڈرون نمائش کا افتتاح کیا گیا او شہید "قاسم سلیمانی" بیلسٹک میزائل اور شہید "ابو مہدی" کروز میزائلوں کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس کے علاوہ ہلکے وزن کا چوتھا نسل کا ٹربوفن انجن جو جدید ڈرون میں استعمال ہوتا ہے نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ انجن ایرانی ہوا بازی کی طاقت کو نمایاں طور پر فروغ دے گا اور کم سے کم ایک نسل کے لئے ڈرون کے انجن کو اپ گریڈ کرے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ