ان خیالات کا اظہار بریگیڈئر جنرل "امیر حاتمی" نے آج بروز جمعرات کو دفاعی صنعت کے قومی دن کی مناسبت سے مسلح افواج اور محکمہ دفاع کی کامیابیوں کی رونمائی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی چار دہائیوں کے دوران، ایرانی دفاعی صنعت کی ترقی کو کسی اور دور سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ہم ملک کے اندر 770 دفاعی ساز و سامان یعنی مسلح افواج کی ضروریات کے 90 فیصد کے حصے کو تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعت نے گزشتہ 7 سالوں کے دوران اچھی طرج ترقی کر رہی ہے اور ہم پچھلے سال کیں نہ صرف "کوثر" لڑاکے کی رونمائی کی بلکہ اس کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا اور 3 کوثر لڑاکوں کو بھی تیار کر لیا اور رواں سال کے اختتام تک بھی تین اور کی تیاری ہوگی۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ "یاسین" ایڈوانس ٹریننگ جیٹ کو ایک نئے اور دیسی پلیٹ فارم کے ساتھ ڈیزائن اور بنایا گیا تھا؛ وہ اڑ گیا اور اب معیاری پیداوار کا نمونہ بنانے کے عمل میں ہے۔
اس کے علاوہ "یاسین"، "اے 90" اور "فجر 3" ٹریننگ ہوائی جہاز کی تیاری کیساتھ ، جو آپریشنل ٹیسٹنگ مرحلے میں ہیں، ملکی ساختہ تربیت کرنے والے طیارے کا پورا چکر لگ جائے گا۔
انہوں نے ملک میں ڈروں کے انجن کی تیاری جیسے ٹربوجیٹ انجن اور ٹربوفن انجنز کی تیاری میں کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی میزائل پروگرام میں ترقی کا ذکر کیا۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ آج ہم نے 2 ہزار کلومیٹر سے زائد کے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل "ابومہدی" کو تیار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھوس فیول بیلسٹک میزائل کے میدان میں ہم نے ایک ہزار 400 کلومیٹر کے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل "ذوالفقار" کی تیاری کی ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی خلائی صنعت میں بشمول سیٹلائٹ، مداری ٹرانسمیشن بلاکس اور سمندری اسٹیشنوں کی تعمیر اور ملک کی خلائی تنظیم کی ہم آہنگی سے سیٹلائٹ کو لانچ کرنے میں بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے ملک میں دفاعی نظام جیسے باور 373 اور 15 خرداد کی تیاری پر تبصرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی جارحیت کیخلاف ملکی دفاع میں اس کے اہم کردار پر زور دیا۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ہم نے دفاعی صنعت کی تکنیکی، بنیادی ڈھانچے اور انسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم مشنوں کے علاوہ ملک کے مسائل حل کرنے کی کوششیں بھی کی ہیں جیسے کے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر نظر دفاعی صنعت اپنے تمام وسائل کو متحرک کرکے عوام کو امید دلانے اور ملک کے تمام ممبران اور مسلح افواج کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ