9 اگست، 2020، 5:10 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83901541
T T
0 Persons
ایران سال کے آخر تک ہوائی جہاز کے انجن کا ہاٹ زون حصہ تیار کرے گا

تہران، ارنا – سابق ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریل ایران رواں سال کے آخر تک غیر فوجی میدان میں ہوائی جہاز کے انجن کے ہاٹ زون حصہ تیار کرسکتا ہے۔

یہ بات "علی عابد زادہ" نے اتوار کے روز سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہوں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم یو اے سی کی کمیونٹی کی 95 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں اور حکمرانی اور انجینئرنگ میں ہماری ایک شناخت ہے۔
عابد زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے بھی ہوائی جہاز کے حصے اور مصنوعات تیار اور جمع کیا تھا مگر ان حصوں کی کوئی شناخت نہیں تھی اور آج کل ہم اپنی طاقت اور نوجوان سائنسدانوں کی بدولت انجینئرنگ کی سائنس حاصل کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طیارے کے انجن میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور اگر یہ تبدیلیاں نہیں ہوتی تھیں تو ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد طیارے گرے ہوتے لیکن ایران اپنی ہی جوان قوتوں کے ذریعہ انجن کے گرم حصوں کی مرمت کرسکتا تھا اور اب ہمارے پاس طیاروں کی مرمت کے چار مراکز ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .