ان خیالات کا اظہار "امیر تیموری" نے خوی کے کسٹمز سے برآمدی عمل کا قریب سے معائنہ کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اسی عرصے کے دوران 118 ہزار ٹن سامان کی برآمدات ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سامان کی برآمدات وزن کے لحاظ سے دوگنی اور مالیت کے لحاظ سے پانچ گنی ہوگئی ہے۔
علاقے خوی کے گورنر جنرل نے اس علاقے کی ایک اہم برآمدی صلاحیت کو کسٹم کا ریلوے قرار دے دیا جس کی کارکردگی صوبے مغربی آذربائیجان میں مثالی ہے۔
تیموری نے کہا کہ علاقے خوی کے ریلوے کسٹم زاری میں رواں سال کے دوران 100 ہزار ٹن مختلف قسم سامان کی برآمدات ہوئی جن کی مالیت 233 ملین ڈالر ہے اور ان کو 2 ہزار 400 کارگو ٹرنوں کے بوکوں سے اور صحت کے تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بیرون ملک برآمدات ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران علاقے خوی کے اندرونی کسٹمز سے 18 ہزارٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی جن کی مالیت 16 ملین 500 ہزار ڈالر ہے۔
انہوں نے علاقے خوی کے کسٹمز کی مصنوعات کی اہم منزلوں کو عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات اور یورپی ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدی سامان میں آئسگوم، پھلوں کے جوس، پھلوں کی کنسنتریٹ، معدنیات، بسکٹ، نمک اور زرعی مصنوعات شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبے مغربی آذربائیجان کے 9 کسٹمز ادارے اور پانج سرحدی گیٹیں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ