30 جولائی، 2020، 12:16 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83890253
T T
0 Persons
خلاف ورزی کرنے والے کورین بینکوں کیخلاف مقدمہ جاری کرنے کا بند و بست کر رہے ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ ادارے، خلاف ورزی کرنے والے جنوبی کورین بینکوں کیخلاف مقامہ جاری کرنے سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کسی جریدے میں "کس نے کورین کو بدتمیز کی" کے عنوان کے تحت لکھے گئے مضمون کے رد عمل میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے سیول میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کوئی ٹلی فونک رابطہ نہیں کیا اور اس حوالے سے جو دعوی کیا گیا وہ بالکل غلط اور من گھرٹ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی سفیر نے سیول میں مشرق وسطی کے دائریکٹر مینجر سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں مرکزی بینک کے سربراہ کے بیانات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کے بعد یونہاپ نیوز ایجنسی نے غیر پیشہ وارانہ اقدام کے تحت ایک من گھرٹ اور جھوٹ خبر شائع کی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ جنوبی کوریا کے محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو طلب کرلیا ہے حالانکہ بالکل ایسی بات نہیں ہے اور جنوبی کوریا نے ایرانی سفیر کی دعوت کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران ، کوریا میں مرکزی بینک کے مالی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے سلسلے میں جنوبی کوریا کیساتھ تعلقات کی ایک خاص توجہ رہی ہے اور اس ملک کے خصوصی ایلچی کے دورہ ایران کے علاوہ، تہران اور سیول میں بھی کوریا کے عہدیداروں کے ساتھ درجنوں ملاقاتیں ہوچکی ہیں؛ ظاہر ہے کہ محکمہ خارجہ کی ذمہ داریوں کی نوعیت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی تمام کارروائیوں کا انکشاف نہ کرے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے، خلاف ورزی کرنے والے جنوبی کورین بینکوں کیخلاف مقامہ جاری کرنے سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .