ان خیالات کا اظہار "عبد الناصر ہمتی" نے پیر کے روز دارالحکومت تہران میں معیشت سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایرانی قوم اور مرکزی بینک کے مالی وسائل ہیں جو ابھی جنوبی کوریا کے بینک میں منجمد کیے گئے ہیں۔
ہمتی نے اس امید کا اظہار کردیا کہ جنوبی کوریا اس حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے پابندیوں کے بہانے سے ان مالی وسائل تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کرے گا۔
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ہمیں اپنے رقوم کو وصول کرنے کیلئے تعاون پر تیاری کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان رقوم کو وصول کرنے کے ذریعے ہم اپنی ضروری مصنوعات اور ادویات کو تیار کرسکتے ہیں۔
ہمتی نے ایران میں غیر ملکی کرنسی اور خام سونے کی درآمدات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ اور خام سونے کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ