23 مئی، 2020، 1:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83798200
T T
0 Persons
عراق کیساتھ نقل وحمل کے شعبے میں اپنے تجربات کے تبادلے کے خواہاں ہیں: ایرانی سفیر

بغداد، ارنا – عراق میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران نقل و حمل کے شعبے میں عراق کیساتھ اپنے تجربات منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بات ایرج مسجدی نے ہفتہ کے روز عراق میں عراقی وزیر برائے نقل و حمل ' ناصر حسین الشبلی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ نیا دور سڑک اور نقل و حمل کے شعبوں میں دونوں ممالک کی معاشی ترقی کے انجن کی حیثیت سے باہمی تعاون کا فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے نقل وحمل کے شعبے میں ہمارے ملک کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست اور ہمسائہ ملک کو اس حوالے سے اپنے تجربات کو شیئر کرنے پر تیار ہیں۔

اس موقع عراقی وزیر نے ایرانی سفیر کی تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات خاص طور پر نقل وحمل کےشعبے میں تعاون کے فروغ کیلیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .