18 جولائی، 2019، 3:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83401525
T T
0 Persons
پاسداران انقلاب نے ایک غیر ملکی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا

تہران، ارنا - ایران کی پاسدران اسلامی انقلاب فورس نے خلیج فارس کے علاقے لارک میں ایندھن کی اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا.

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں مغربی ذرائع ابلاغ کیجانب سے ایران کے ذریعے کسی اور بحری جہاز کو قبضہ میں لینے کے دعوی کی تردید کی۔

رپورٹ کے مطابق پاسدران اسلامی انقلاب فورس نے خلیج فارس میں منظیم یافتہ ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی کاروائی میں اتوار کے روز ایرانی عدلیہ اور قانونی اداروں کی ہم آہنگی کیساتھ ایک ایندھن اسمگلنگ کرنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 لاکھ اسمگل شدہ ایندھن پر مشتمل بحری جہاز جس میں 12 عملے موجود تھے، کو پاسداران انقلاب فورس کی بروقت کاروائی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ کیجانب سے حالیہ دنوں میں ایران کیجانب سے کسی اور بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے دعوی کی تردید کی۔

*274**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .