وزارت تیل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تیل اور گیس کی برآمدات کے اعداد و شمار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ان برآمدات میں 22 لاکھ 80 ہزار بیرل خام تیل اور 3 لاکھ 30 ہزار بیرل مائع گیس شامل ہیں.
گزشتہ ایرانی سال 1396 شمسی میں 21 لاکھ 15 ہزار بیرل خام تیل کی برآمدات ہوئیں.
رپورٹ کے مطابق، ایرانی تیل کی بیرون ملک فروخت کی قیمت کے اوسط 66 ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
گزشتہ دنوں حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ رواں ایرانی سال کے گزشتہ تین مہینوں میں یومیہ 24 لاکھ سے زائد بیرل تیل بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے.
''محمد باقر نوبخت'' جو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر بھی ہیں نے مزید کہا کہ حکومت نے تیل سے متعلق پابندیوں کا سامنا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے جبکہ اسی دوران ملکی تیل برآمدات میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران 24 لاکھ 10 ہزار بیرل تیل کی فروخت کی توقع کی گئی تھی تاہم 28 لاکھ بیرل تیل فروخت ہوا جبکہ ہماری توقع تھی پر بیرل 55 ڈالر پر فروخت ہو مگر ایران فی بیرل 65 ڈالر میں فروخت کرنے میں کامیاب ہوا.
حکومتی ترجمان نے کہا کہ اگر یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی ایرانی تیل پر پابندیاں لگا بھی لیں تو اہم ان سے نمٹنے کے کئے آمادہ ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ شمسی سال کے دوران ایران کی تیل آمدنی 50 ارب ڈالر رہی تھی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 2 جولائی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 10 ہزار بیرل تیل اور گیس بیرون ملک برآمد کیا ہے.