تفصيلات كے مطابق ‘محمد جواد ظريف ’نے آج بروز پير ايراني دارالحكومت تہران كے دورے پر آنے والے پاكستاني كمانڈر جنرل ‘قمر جاويد باجوا’ كے ساتھ سركاري ملاقات كي.
اس ملاقات كے دوران فريقون نے دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي، سيكورٹي، سرحدوں كي سلامتي كي فراہمي، منشيات كي اسمگلنگ، دہشتگردي اور انتہاپسندي سے مقابلہ كرنے كے حوالے سے كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے پر زور ديا.
ظريف نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران پاكستان كو تيل اور گيس كي برآمدات كے لئے تيار ہے اور اسلامي ممالك كے درميان سازشوں كي ناكامي كے لئے ان ممالك كي ہوشياري اور اسلامي دنيا كے باہمي اتحاد ناگزير ہيں.
واضح رہے كہ ايراني وزير خارجہ اور پاكستاني آرمي چيف نے علاقائي اور بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيال كيا.
ياد رہے كہ پاكستاني آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوا سركاري دورے پر گزشتا روز اسلامي جہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران پہنچ گئے ہيں.
اس دورے كے موقع پر پاكستاني فوج كے سپہ سالار اپنے ايراني ہم منصب ميجر جنرل ‘محمد باقري’ اور ديگر اعلي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كريں گے.
جنرل قمر جاويد باجوا تہران ميں اپنے قيام كے دوران ايراني حكام سے ملاقاتوں ميں باہمي دلچسپي كے امور، سرحدي سيكورٹي اور دفاعي تعلقات كے حوالے سے تبادلہ خيال كريں گے.
پاكستاني اخبار كے مطابق، پاكستاني فوج كے سپہ سالار كا دورہ ايران موجودہ خطي صورتحال بالخصوص جب سے امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ايران سميت پاكستان اور افغانستان كے لئے نئي پاليسياں بنائي ہيں اس لحاظ سے نہايت اہميت كا حامل ہے.
9393**
ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@
ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات/ پاکستان کو ایرانی تیل اور گیس کی برآمدات پر تبادلہ
7 نومبر، 2017، 8:06 AM
News ID:
3543545
تہران، 7 نومبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے پاکستان کو ایرانی تیل اور گیس کی برآمدات اور اسلامی دنیا کے اتحاد کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا.