28 فروری، 2017، 8:36 AM
News ID: 3424556
T T
0 Persons
پاکستان میں 22ویں ای سی او وزراتی کونسل اجلاس کا آغاز

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج برو منگل اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 22ویں وزراتی کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوگیا.

اس اجلاس ميں ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف اعلي سطح وفد كے ہمراہ شريك ہيں.



22ويں اي سي او وزراتي كونسل كے اجلاس كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران اس كي صدارت پاكستان كو دے دے گا.



اقتصادي تعاون تنظيم ايك دس ركني علاقائي تنظيم ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران سميت پاكستان، تركي، افغانستان، آذربائيجان، قازقستان، كرغستان، تاجكستان، تركمانستان اور ازبكستان اس كے ركن ممالك ہيں.



اس اجلاس ميں اي سي او كے 2025 ويژن كي منظوري اور ترقي، پائيداري، علاقائي سالميت كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا جائے گا.



اي سي او وزراء كي كونسل (COM) پاليسي اور فيصلہ سازي كے حوالے سے اعلي ترين تنظيم ہے اور اس ميں ركن ممالك كے وزرائے خارجہ يا وزارتي عہدہ كے برابر نمائندوں كي جانب سے شركت كي جاتي ہے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں 26 نومبر 2013 كو اي سي او وزراتي كونسل كا 21واں اجلاس منعقد كيا گيا تھا.



274**