5 اپریل، 2016، 2:05 PM
News ID: 3053638
T T
0 Persons
ظریف کا آرمینیا اور آذربائیجان تنازعے کے پرامن حل پر زور

تہران - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا.

يہ بات انہوں نے اپنے آرميني ہم منصب ايڈارڈ نلبندين كے ساتھ ايك ٹيليفونك گفتگو كے دوران كہي.



انہوں نے خطے ميں امن كي بحالي كے لئے نگورنو كاراباغ كے متنازعہ علاقے ميں فوجي جھڑپوں كے جلد خاتمے كي ضرورت پر زور ديا.



اس موقع پر محمد جواد ظريف نے كہا كہ آرمينيا اور آذربائيجان كے درميان اس مسئلے كو حل كروانے ميں اسلامي جمہوريہ ايران اپنا كردار ادا كرنے كے لئے تيار ہے.



ايران، آذربائيجان اور تركي كے وزرائے خارجہ علاقائي اور بين الاقوامي صورتحال پر تبادلہ خيال كرنے كے لئے آج سہ فريقي مذاكرات كے اجلاس ميں شركت كريں گے.



271**