سپريم ليڈر کي ويب سائيٹ کے مطابق؛ حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے گزشتہ بدھ کے روز ملک بھر کے ايک بڑي تعداد ميں ليبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات ميں اندروني پيداوار سے منسلک مختلف افراد، اداروں اور حکام کي ذمہ داريوں کي تشريح اور فساد، کرپشن اور اسمگلنگ کا حقيقي معني ميں مقابلہ کرنے پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا کہ عوام اور ليبر کارکنوں کي اقتصادي مشکلات حل کرنے کي چابي ملک سے باہر نہيں بلکہ داخلي پيداوار کي رونق اور تقويت کے ذريعہ اقتصادي مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حضرت امير المؤمنين علي عليہ السلام اور حضرت امام محمد جواد عليہ السلام کي ولادت کي مناسبت سے مبارکباد پيش کي اور ليبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کا مقصد کام اور کام کرنے والے عناصر کي تجليل ، معاشرے اور حکام کے ذہن ميں کام کي قدر و قيمت نماياں بنانا قرارديتے ہوئے فرمايا: پيغمبر اسلام (ص) کي طرف سے کام کرنے والے شخص کے ہاتھ پر بوسہ کوئي تعارف نہيں بلکہ تعليم ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حاليہ تين دہائيوں کے دوران ملکي اور غير ملکي تحريکات اور شرارتوں کے مقابلے ميں ليبر کارکنوں کي ہوشياري اور استحکام کي تعريف کرتے ہوئے فرمايا: ليبر کارکنوں کے مجموعہ نے ملک کي پيشرفت اور ترقي کے سلسلے ميں پيہم اور مسلسل تلاش وکوشش اور مشکلات اور سختيوں کو برداشت کرکے الحق والانصاف اچھا امتحان ديا ہے اور حکام کو چاہيے کہ وہ ليبر کارکنوں کي اس فداکاري، اور نجابت کي قدر کريں اور ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کي زيادہ سے زيادہ تلاش و کوشش کريں.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ليبر کارکنوں کے مجموعہ ميں بےروزگاري، کارکنوں کو نکالنے اور ان کي معاشي مشکلات جيسے مسائل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: يہ مشکلات کہنے اور بيان کرنے سے حل نہيں ہوں گي بلکہ ان مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملي اقدام کي ضرورت ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار کو ملک کي مشکلات حل کرنے اور مزاحمتي اقتصاد کو عملي جامہ پہنانے ميں ريڑھ کي ہڈي قرارديتے ہوئے فرمايا: بعض لوگ کہتے ہيں کہ اقتصادي پابنديوں اور دباؤ کے شرائط ميں داخلي پيداوار کي رونق ممکن نہيں ہے، بيشک ظالمانہ پابنديوں کي وجہ سے مشکلات پر اثر پڑا ہے ليکن پابندياں اور دباؤ ہمہ گير تلاش و کوشش، منصوبہ بندي اور منظم کام کي صورت ميں داخلي پيداوار کي رونق ميں رکاوٹ اور خلل پيدا نہيں کرسکتيں.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے پابنديوں کي ناتواني کے ثبوت کے طور پر فوجي وسائل کي پيداوار ميں حيرت انگيز پيشرفت، حياتياتي اور جيو ٹيکنالوجي ، ڈيموں کي تعمير، نينو ٹيکنالوجي، علمي بنياد پر انڈسٹريز، ايٹمي ٹيکنالوجي اور دوسرے موارد کي پيشرفت اور ترقي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: ان شعبوں ميں بعض ميں اقتصادي پابنديوں کا دباؤ بہت زيادہ رہا ہے ليکن وہ اندروني پيداوار، پيشرفت اور تلاش و کوشش ميں رکاوٹ پيدا نہيں کرسکيں.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: البتہ اگر اقتصادي پابندياں نہ ہوتيں تو ان ميں سے بعض شعبوں ميں ہماري ترقي اور پيشرفت زيادہ ہوسکتي تھي ليکن يہ فرض بھي ممکن ہے کہ اس صورت ميں ہم تيل کے پيسے پر تکيہ کرتے اور ان ترقيات کو حاصل نہ کرسکتے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے پيداوار پر توجہ مرکوز کرنے کو اقتصادي مشکلات حل کرنے کے علاوہ قومي عزت و ثروت کے احساس کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا: اقتصادي شعبہ ميں اندروني طاقت کے استحکام کي صورت ميں مذاکرات کي ہر ميز پر مذاکرات کرنے والوں کي پشت مضبوط ہوگي ورنہ فريق مقابل ہميشہ شرط اور شروط عائد کرتارہےگا اور بے ربط اور مفت کي باتيں بناتا رہےگا.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار کي رونق پر توجہ مبذول کرنے کي سفارش کے بعد اس عظيم قومي ہدف کو عملي جامہ پہنانے کے شرائط اور ضروريات کي تشريح فرمائي.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار سے منسلک تمام عناصر اور افراد کے درميان ہمدلي اور ہمزباني کو ملک کي پيشرفت ميں حائل ايک عظيم پتھر اور ايک بہت بڑي رکاوٹ کو دور کرنے کا باعث قرارديتے ہوئےفرمايا: اندروني سرمايہ کار داخلي پيداوار کو مضبوط بنانے ميں اہم نقش ايفا کرسکتے ہيں اور انھيں اپنے وسائل اور سرمايہ کاري کو اس سلسلے ميں استعمال کرنا چاہيے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: جو سرمايہ کار داخلي پيداوار کو رونق بخشنے کے لئے اور دلالي کے بڑے منافع کو نظر انداز کرکے اپنا سرمايہ لگائے گا بيشک اس کا يہ کام عبادت شمار ہوگا اور وہ عبادت کي حالت ميں ہوگا.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے ميں پيداوار کي تقويت ميں ليبر کارکوں کے کردار کو اہم قرارديتے ہوئے فرمايا: مصرف کرنے والے منصف مزاج افراد کو بھي چاہيے کہ وہ داخلي پيداوار استعمال کريں اور غير ملکي برانڈز اور غير ملکي اجناس سے استفادہ نہ کريں ، اور ملکي اشياء سے استفادہ کرکے ملک کے ليبر کارکنوں کو فائدہ پہنچائيں.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حکومت اور اس کے زير نظر اداروں کے وسيع حجم کو اشياء کے مصرف کا سب سے بڑا مرکز قرارديا اور ليبر وزير سے تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: حکومتي اداروں کو مجبور کريں کہ وہ صرف اور صرف اندروني اشيا کا استعمال کريں اور داخلي سطح پر موجود جنس کے ہوتے ہوئے غير ملکي اجناس کو اپنے اوپر حرام قرارديں.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حکومتي اداروں ميں اندروني اشيا کے استعمال پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: حکومت کو خدانخواستہ غفلت اور کرپشن کا بہر صورت مقابلہ کرنا چاہيے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار کو مضبوط بنانے ميں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اور عملي اقدام کو ايک مؤثر عامل قرارديا.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: البتہ بعض درآمد ہونے اولي اشياء کا اختيار نجي اداروں کے ہاتھ ميں ہے ليکن حکومت درآمدات پر صحيح نظارت اور نگراني کے ذريعہ داخلي پيداوار کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھ سکتي ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے داخلي پيداوار کے استعمال اور اس کي ترويج کے سلسلے ميں ميڈيا اور ذرائع ابلاغ کے کردار اور سرمايہ کاري کے قوانين کے ثبات ميں پارليمنٹ کي ذمہ داري کو داخلي پيداوار کي تقويت اور اسے مضبوط بنانے کا دوسرا عامل قرارديتے ہوئے فرمايا: ثقافتي امور کے حکام اور متوليوں کو بھي چاہيے کہ وہ اس طرح عمل کريں تاکہ معاشرے ميں سستي اور کاہلي پر تنقيد اور سخت کام کا استقبال ايک گرانقدر ثقافت ميں تبديل ہوجائے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ ميں کرپشن اور فساد کے بارے ميں روشني ڈالي.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فساد اور کرپشن کے خلاف عملي اقدام نہ کرنے اور باربار الفاظ کي تکرارپر شديد تنقيد کرتے ہوئے فرمايا: چور چور کہنے سے چور کبھي چوري کو ترک نہيں کرتا ليکن اس کو روکنا چاہيے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: ملک کے حکام اخبار نہيں ہيں کہ ہميشہ کرپشن اور فساد کے بارے ميں بات کرتے اور بولتے رہيں بلکہ انھيں ميدان ميں عملي طور پر وارد ہوجانا چاہيے اور حقيقي معني ميں کرپشن اور فساد کے خلاف عملي اقدام کرنا چاہيے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کو سميٹتے ہوئے فرمايا: اقتصادي مشکلات حل کرنے کي چابي لوزان، جنيوا اور نيويارک ميں نہيں بلکہ ملک کے اندر ہے اور سبھي کو داخلي پيداوار کو تقويت پہنچانے کے سلسلے ميں اپني مختلف اور متفاوت ذمہ داريوں پر عمل کرنا چاہيے اور داخلي پيداوار ہي اقتصادي مشکلات کا اصلي راہ حل ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حکومت کي کام ميں دلچسپي اور کابينہ ميں ممتاز اور آگاہ وزراء کي موجودگي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: انشاء اللہ مزيد کام اور تلاش کے ذريعہ داخلي پيداوار کا مسئلہ بھي حل ہوجائے گا جيسا کہ حاليہ تين دہائيوں ميں عوام اور حکام نے ملکر اس سے بھي بڑي مشکلات کو حل کيا ہے.
اس ملاقات کے آغاز ميں ايراني وزير ليبر اور سماجي تعاون ربيعي نے حضرت امام جواد (ع) اور حضرت علي (ع) کي ولادت باسعادت کي مناسبت سےمبارک باد پيش کي اور ہفتہ ليبر منانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکام ليبر کارکنوں کي زندگي کے رفاہي امور کو بہتر بنانے کے سلسلے ميں کسي بھي کوشش سے دريغ نہيں کريں گے اور اسي طرح وہ انقلاب اسلامي کے ثمرات کي پاسداري ميں بھي کوتاہي اور غفلت سے کام نہيں ليں گے.
ليبر کے وزير نے کارآمد افرادي قوت کي عظيم فرصت، پيداوار کي چھوٹي صنعتوں اور يونٹوں کي حمايت، علم محور صنعتوں کي حمايت ، اور اندروني اقتصاد کي جانب حرکت کو وزارت کار اور سماجي تعاون و رفاہ کے بنيادي اقدام کے طورپر بيان کيا.
ربيعي نے تمام ايرانيوں کو بيمہ کرنے ، ديہاتي لوگوں کے بيموں ميں اضافہ اور مہنگائي کي سطح سے ليبر کارکنوں کي تنخواہ ميں اضافہ کو گيارہويں حکومت کي خدمات ميں شمار کرتے ہوئے کہا: وزارت کار اور سماجي تعاون و رفاہ کي اصلي ذمہ داري يہ ہے کہ وہ سماجي انصاف کي بنيادوں کو مضبوط بنائے اور سماج کے مختلف طبقات کو آسيب سے بچانے کي تلاش و کوشش کرے.
274
مکمل خطاب/
یوم مزدور کی مناسبت ست رہبر معظم انقلاب کی محنت اور افرادی قوت سے وابستہ لوگوں سے ملاقات
30 اپریل، 2015، 11:55 AM
News ID:
2851841
تہران - ارنا - رہبر معظم انقلاب اسلامی 'حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای' نے یوم مزدور کی مناسبت سے ایرانی وزیر محنت اور افرادی قوت سمیت مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ملاقات کی.