اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی۔ انہوں نے برصغیر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تہران کی پرامن سفارت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا حامی اور جنگ بندی پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔