تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نئے اراکین کی شمولیت سے برکس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ گروپ ایران کو کثیر الجہتی مواقع فراہم کرتا ہے اور برکس میں رکنیت ایران کی بین الاقوامی حیثیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے شہید سید رضی موسوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہید کی قربانی رايگاں نہیں جائے گی اور صیہونی مجرموں کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔