اسلام آباد (ارنا) اسلام آباد میں طلبہ تنظیم کے عہدیداروں نے مختلف امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے صیہونی مخالف مظاہروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے اور غزہ میں صیہونی جرائم کی مذمت میں "جسٹس فار غزہ" مہم شروع کی جائے گی۔