تہران- ارنا- فلسطینی عوام کی حمایت میں اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ایران کے سنجیدہ عزم پر تاکید کرتے ہوئے صدر ایران نے کہا کہ غزہ میں صیہونی جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔