-
دفاعایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں تباہی مچا دی
تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران جمعے کی صبح کی صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ سرزمینوں کو شدید میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔
-
دفاعمحمد اسلامی: نطنز پر حملہ دہشت گردی تھا / ریڈی ایشن لیکیج نہیں ہوا
تہران (ارنا) ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید احمدی روشن (نطنز) پر حملے سے تنصیبات کا نقصان ہوا اور لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
دفاع عنقریب صیہونی حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیئے جائيں گے: رہبر انقلاب اسلامی کے نام مکتوب میں پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر انچیف کا اعلان
تہران - ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت پر عنقریب جہنم کے دروازے کھول دیئے جائيں گے
-
دفاعسوئس سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور متعدد مقامات پر صیہونی جارحیت کے بعد جن میں نطنز کی جوہری تنصیبات، فوجی ہیڈکوارٹرز اور رہائشی عمارتیں شامل ہیں، جس کے نتیجے میں یونیورسٹی پروفیسر، اعلیٰ افسران، کمانڈر اور معصوم ایرانی خواتین اور بچے زخمی اور شہید ہوئے، تہران میں امریکی مفادات کے دفتر کی سربراہ کی حیثیت سے تہران میں سوئس سفیر نادین لوزانو کو وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل عیسیٰ کمیلی نے طلب کیا اور صیہونی جکومت کے اس قبیح فعل اور اس اقدام پر امریکی حمایت پر احتجاج اور شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
-
دفاعIRGC ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ شہید ہوگئے
تہران (ارنا) آج صبح صیہونی جارحیت کے نتیجے میں IRGC ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ شہید ہوگئے۔
-
دنیااسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور ایجنسی کے آئین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، رافائل گروسی
لندن - ارنا - انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران پر اسرائیلی حملوں اور جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور ایجنسی کے آئین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں
-
سیاستاطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا مطالبہ : یورپی یونین صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی مذمت کرے
تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تایانی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کی ایٹمی تنصیبات اور رہاشئی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
سیاستعراقچی: ایران صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے کا محکم جواب دے گا
تہران- ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے کا محکم جواب دے گا
-
سیاستایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط
تہران (ارنا) ایران کے متعدد مقامات پر صیہونی فوجی جارحیت کے بعد (جن میں فوجی ہیڈ کوارٹرز، ایٹمی تنصیبات اور رہائشی عمارتیں شامل ہیں) جس کے نتیجے میں متعدد فوجی کمانڈرز، یونیورسٹی پروفیسر اور بے گناہ ایرانی خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں اس جارحانہ اقدام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
پاکستانانقلاب اسلامی ایران کے حامیوں کا شمالی پاکستان میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
اسلام آباد (ارنا) شمالی پاکستان کے شہر سکردو میں آج نماز جمعہ کے بعد درجنوں نمازی سڑکوں پر نکل آئے اور ایران پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔
-
دفاعمحمد پاکپور رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ مقرر
رہبر انقلاب اسلامی نے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو میجر جنرل کے رتبے کی ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سونپ دیا۔
-
دفاعمیجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی رہبر انقلاب کے حکم سے چیف آف اسٹاف مقرر
تہران/ ارنا- لیفٹیننٹ جنرل محمد باقری کی شہادت کے بعد، سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سونپ دیا۔
-
سیاستصیہونی حملوں میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچا/ آئی اے ای اے کا مذمت کرنے سے انکار!
تہران/ ارنا- ایٹمی توانائی کے قومی ادارے نے صیہونیوں کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
-
سیاستایران پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت پر دنیا بھر کے ممالک کا مذمتی پیغام
جمعے کی صبح ایران کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کے فضائی حملوں کی جس میں متعدد عام شہری، سائنسدان اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے، دنیا بھر کے ممالک نے مذمت کی ہے۔
-
پاکستانایران پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر پاکستان کے وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پیغام جاری
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
پاکستاناسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کا حملہ غیرموجہ اور غیرقانونی: پاکستان کی وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- پاکستان کی وزارت خارجہ نے اب سے کچھ دیر قبل اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
-
دفاعجنگ ہم نے شروع نہیں کی، لیکن اس کہانی کو ختم ہم کریں گے: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا بیان جاری
صیہونی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا باضابطہ بیان جاری ہوا ہے۔
-
دفاعدشمنوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: مسلح افواج کے ترجمان کا انتباہ
تہران/ ارنا- مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر شکارچی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی حتمی ہے اور دشمنوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
-
دفاعمیجر جنرل حسین سلامی کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیان
تہران/ ارنا- صیہونیوں کے ہاتھوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی کی شہادت پر، سپاہ پاسداران انقلاب نے باضابطہ بیان جاری کردیا۔
-
دفاعصیہونی حکومت کی جارحیت پر رہبر انقلاب اسلامی کا بیان:
ایران عزیز پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا عوام کے نام پیغام