تہران- ارنا- اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الاقصیٰ نیٹ ورک کو تمام بین الاقوامی سیٹلائٹ سے ہٹانے کے امریکہ اور یورپ کے مشترکہ فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے میڈیا کی آزادی اور فلسطینی عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے جائز حق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔