تہران - ارنا -فلسطینی میڈیا ذرائع نے جمعرات کی رات رپورٹ دی کہ حیفا پر وسیع میزائلی حملے کے ساتھ ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھی میزائلی حملے کے سائرن بج اٹھے
ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حیفا پر حزب اللہ کے میزائلی حملے کے ساتھ ہی مقبوضہ شمالی فلسطین کے شہر طمرہ اور دیگر علااقوں میں بھی میزائلی حملے کے سائرن بج اٹھے۔
یسرائیل ہیوم صیہونی روزنامے نے بھی لبنان سے مقبوضہ حیفا اور اس کے نواحی علاقوں پر وسیع میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
اس حملے کے بعد حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔
اس رپورٹ کے مطابق ان وسیع میزائلی حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے دسیوں صیہونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شہرحیفا میں آٹھ مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں ۔
دوسری طرف رپورٹ ہے کہ الکریوت نامی صیہونی کالونی پر دس میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
حزب کے حملوں کے دوران عکا، کریات آتا، کریات بیالیک، کریات یام ، کریات موتسکین، کریات حایم ، شموآل ، کفار بیالیک، بارلیف ، احیھود، یسعور، کفار ، شاعر نعما، طمرة، شفاعمر، إعبلین اور متسبی آویو میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
بعض صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حیفا میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں اور حیفا کے شمال میں واقع زوولون علاقے میں رافائل کمپنی کا صنعتی کمپلیکس میزائلی حملوں کا نشانہ بنا ہے۔
آپ کا تبصرہ