سپاہ نیوز سے IRNA کے مطابق، ڈرون میزائل آپریشن کی نئی لہر کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پس جو تم پر حملہ کرے اس پر ویسا ہی حملہ کرو جس طرح اس نے تم پر حملہ کیا... سورہ البقرہ آیت 194
صیہونی حکومت کی آج کی شرپسندی اور جارحیت کے جواب میں آپریشن وعدہ 3 کے تحت انجام پانے والے حملوں کے دوران ، صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی سپلائی مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
اگر شرپسندی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو آئی آر جی سی کی کارروائیاں مزید شدید اور وسیع تر ہوں گی۔
آئی آر جی سی کا ایرو اسپیس ڈیفنس سسٹم، ملک کے مختلف علاقوں میں 3 کروز میزائلوں، 10 ڈرونز اور درجنوں چھوٹے طیاروں کو انٹر سیپٹ اور تباہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ