9 جون، 2025، 4:33 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85856720
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں مزید 47 فلسطینیوں کی شہادت، شہدائے غزہ کی تعداد 54 ہزار 927  ہوگئی

 تہران – ارنا- فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری ہیں اور7 اکتوبر 2023 سے اب تک ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار 927 ہوگئی ہے

 ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے پیر کی شام نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں  گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 47 فلسطینی شہید اور 388 زخمی ہوگئے۔

  اس رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ 2025 سے شروع ہونے والے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے نئے سلسلے میں اب تک 4 ہزار 649 فلسطینی شہید اور 14 ہزار 574 زخمی ہوچکے ہیں۔

 فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق نئے اعدادد و شمار کو شامل کرنے کے بعد 7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار 927 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 615 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .