انہوں نے اس موقع پر مختلف پبلشرز کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وقت بہت کم بچتا ہے لہذا نمائش میں شرکت میرے لیے بہت قیمتی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو کتابوں اور مطالعے سے مانوس ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ کتاب، فکر کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تاریخی واقعات اور قوموں کے تجربات کو پیش کرکے ہمارے سامنے راستہ روشن کرتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ ماہرین کی محنتوں اور دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے پورے معاشرے کا معیار اور اس کی سطح کو بلند کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ کتابوں میں تنوع سے عوام کے سامنے آزادی انتخاب کا راستہ ہموار ہوجاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ