1 مئی، 2025، 9:27 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85819661
T T
0 Persons

لیبلز

بیت المقدس کے ارد گرد وسیع پیمانے پر آتشزدگی

تہران - ارنا - مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد علاقے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو مسلسل پھیل رہی ہے۔

جمعرات کی صبح ارنا کی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے صیہونی نیوزسائٹ سروجیم کے حوالے سے بتایا کہ آگ کا سب سے اہم نیا ہاٹ سپاٹ شمالی غور کے علاقے الحمرا کی صہیونی بستی کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کی نوعیت اور ہوا کے رخ سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔

صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں موجود 5 صیہونی بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

 مقبوضہ بیت المقدس کو جانے والی سڑکیں ہیوی ٹریفک کے باعث بند ہیں اور درجنوں فائر فائٹنگ ٹیمیں اور پانی کے چھڑکاؤ کرنے والے طیارے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .