21 اپریل، 2025، 2:44 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85809938
T T
0 Persons

لیبلز

ویٹیکن میں ایران کے سفیر نے پاپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے

تہران – ارنا – ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد حسین مختاری نے ایک پیغام جاری کرکے کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے

 ارنا کے مطابق ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد حسین مختاری نے پاپ فرانسیس کے انتقال پر اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ پاپ فرانسس، ایک دینی شخصیت، امن پسند اور انسانی و اخلاقی اقدار کے مدافع تھے۔

 ویٹیکن میں ایران کے سفیر نے ان کے انتقال پر اپنے پیغام ميں مزید کہا ہے کہ دنیا والے پاپ فرانسس کو ادیان کے درمیان گفتگو کی ترویج، عالمی یک جہتی اور محرومین کی حمایت کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .