ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج پیر 21 اپریل 2025 کو ایک پیغام جاری کرکے، کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا کے سبھی کیتھولک عیسائیوں، ان کے پیرووں اور چاہنے والوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاپ فرانسس کے انتقال پر اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی زندگی اور قیادت کا نمایاں ترین پہلو، دنیا میں انسانیت مخالف اقدامات پر ان کا انسان دوستانہ موقف بالخصوص غزہ میں اسرائيلی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت میں ان کا صریحی موقف نیز بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرنے کا ان کا مطالبہ تھا۔
صدر ایران نے اپنے پیغام تعزیت میں لکھا ہے کہ پوپ فرانسس کا یہ انسانی موقف، انہیں دنیا کے حریت پسندوں اور بیدار ضمیر انسانوں کے اذہان میں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ