19 اپریل، 2025، 6:42 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85808118
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے ایٹمی پروگرام بند کرنے کے مطالبے کی افواہیں غلط ہیں

 روم – ارنا – روم میں بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہونے اور تیسرے دور کا وقت معین ہوجانے کے بعد مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے ارنا کو بتایا ہے کہ آج کے مذاکرات میں ایران سے پر امن ایٹمی پروگرام بند کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا

روم سے ارنا کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت میں، عمان کی سفارتی عمارت میں بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد، مذاکرات کے عمل کو متاثر کرنے کی غرض سے ابلاغیاتی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق افواہوں کی نئی لہرمیں یہ جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ واشنگٹن نے ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ان بے بنیاد افواہوں کے برخلاف، روم  میں ارنا کے نامہ نگارکواطلاع ملی ہے کہ مذاکرات میں ایسی کوئی بات اٹھائی ہی نہيں گئی۔

 اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسا کوئی بھی غیر حقیقی اور غیر معقول مطالبہ سننے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی افواہ  گزشتہ دو ہفتے سے صیہونی حکومت پھیلارہی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .