25 فروری، 2025، 1:30 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85761995
T T
0 Persons

لیبلز

روسی وزير خارجہ کے دورہ تہران کے بارے میں ماسکو کا بیان

 ماسکو- ارنا – روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سرگئی لاؤروف اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کی دعوت پر آج تہران پہنچ رہے ہیں

ارنا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے سرگئی لاؤ روف کے دورہ تہران کے ایجنڈے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 اس بیان کے مطابق رواں سال کی 17 جنوری کو ماسکو میں ایران اور روس کی حکومتوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت کے جس بنیادی سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں، تہران میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اس کی بنیاد پرتفصیل کے ساتھ دوجانبہ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 سرگئی لاؤروف کے دورہ تہران کے بارے میں روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق مسٹر لاؤروف اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مفید اقتصادی اور تجارتی تعاون میں زیارہ سے زیادہ فروغ کے ساتھ ہی، توانائی اور نقل و حمل کے مشترکہ کلیدی پروجکٹوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

 اس بیان کے مطابق، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اسی طرح، اہم ترین بین الاقوامی مسائل، جیسے شام، قفقاز، افغانستان، یمن اور خلیج کی حالات، مشرق وسطی کی صورتحال اور بحیرہ خزر کے مسئلہ پر بھی گفتگو اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے جامع ایکشن پلان، جے سی پی او اے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .