ارنا کے مطبق لبنان میں متعین ایران کے سفیر مجتبی امانی نے آئی آر آئی بی کے نمائندے کے ساتھ بیروت کے لئے ایرانی پروازیں منسوخ کئے جانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت لبنان نے ہر ہفتے جمعرات اور جمعے کو بیروت جانے والی ایرانی پروازوں کا اجازت نامہ گزشتہ رات منسوخ کردیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے پرواز کا وقت نزدیک آنے تک اس سلسلے میں پیروی کی، لبنان کے حکام نے مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا اور مسافرین جو زیادہ تر زیارتی کاروانوں کی شکل میں تھے، تہران ایئر پورٹ پر معطل اور پریشان رہے۔
مجتبی امانی نے بتایا کہ اس دوران صیہونی فوج کے ترجمان کا یہ بیان سامنے آیا کہ بقول ان کے یہ پروازیں غیر قانونی سامان اور پیسے لےجاتی ہيں، جس پر لبنان کے اندر سخت احتجاج کیا گیا۔
لبنان میں متعین ایران کے سفیر نے کہا کہ ان پروازوں کے مسافرین کی اکثریت لبنانی شہریوں کی تھی، اس لئے لبنان کے عوامی حلقوں نے صیہونی فوج کے ترجمان کے بیان پر سخت اعتراض کیا۔
انھوں نے نے اس حوالے سے ایران کی پیروی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لبنانی حکومت ایرانی ہوائی جہازوں کی جگہ دیگر پروازوں کو دینے کی بات کررہی ہے۔
مجتبی امانی نے کہا کہ ایران کے لئے لبنانی ایئر لائن کی پروازیں شروع کئے جانے کا ہم خیر مقدم کریں گے لیکن اس طرح نہيں کہ ایرانی ایئر لائنس کی پروازیں منسوخ کردی جائيں۔
انھوں نے کہا کہ اگر حکومت لبنان، ایران کے لئے لبنانی ایئر لائن کی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے درخواست کرے گی، تو یقینا اس کی موافقت کی جائے گی لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ایرانی پروازوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
بیروت ميں متعین ایران کے سفیر نے بتایا کہ اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ بہت جلد اور بخیروخوبی حل ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ