9 فروری، 2025، 3:15 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85745769
T T
0 Persons

لیبلز

ایران بجلی کی پیداوار میں دنیا کا دسواں ملک

 تہران – ارنا – ایران میں بجلی کی پیداوار 1979 میں 7 ہزار میگاواٹ تھی جو اب بڑھ کر 94 ہزار 846 میگاواٹ ہوگئی ہے

ارنا کے مطابق گزشتہ 46 برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران میں بجلی کی پیداوار میں  بے نظیر اضافہ ہوا ہے اور اس میدان میں ایران دنیا کے ملکوں میں دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت توانائی کے شعبہ اسٹریٹیجک پلاننگ کے ڈائریٹر جنرل،  بہروز مرادی نے بتایا ہے کہ 1979 سے گزشتہ برس  تک دنیا میں بجلی کی پیداوار میں ساڑھے چار گنا لیکن ایران میں 13 گنا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت دنیا میں بجلی کی پیدوار میں  1979 سے اب تک کے  اضافے کا تناسب تین اعشاریہ چار گنا اور ایران میں اس اضافے کا تناسب 22 گنا ہوگیا ہے۔    انھوں نے کہا کہ پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام میں اقتصادی ترقی کا انحصار سبھی شعبوں میں  بجلی کی پائیدار فراہمی پر ہے۔  

  ایران کی وزارت توانائی کے شعبہ اسٹریٹیجک پلاننگ کے ڈائریکٹر جنرل نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک بجلی کی صنعت میں آنے والی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں بے نظیراضافے اور بجلی گھروں کی توسیع  کو اسلامی انقلاب کی اہم برکات میں شمار کرنا چاہئے۔

 بہروز مرادی نے کہا کہ  20 جنوری 2025 تک ملک میں انواع و اقسام کے رینیو ایبل بجلی گھروں( سولر پاور پلانٹس، ہوا سے چلنے والے پاور پلانٹس، بایوماس پاور پلانٹس اور تھرمل پاور پلانٹس)   کی گنجائش 1544 میگاواٹ سے زيادہ ہوگئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .