ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر، بریگیڈیئر پائلٹ حمید واحدی نے آج 19 بہمن مطابق 7 فروری 2025 کو قومی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ فضائیہ اور ایئر ڈیفنس فورس، ایران کی مسلح افوج کے دو مضبوط بازو ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بہت زیادہ پابندیوں کے باوجود آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بالادستی کے ساتھ ملک کے دفاع میں کامیاب رہی ہیں۔
ایرانی فضائيہ کے کمانڈر نے کہا کہ آج فوجی صنعت میں ہم خودکفالت حاصل کرچکے ہیں اور فضائیہ نیز مسلح افواج کی ضرورت کے سبھی اسلحے اور وسائل ملک کے اندر تیار ہوتےہیں۔
انھوں نے کہا کہ سبھی بھاری دفاعی اسلحے اور وسائل کی تعمیرات کا کام ملک کے اندر ہی انجام پاتا ہے۔
بریگیڈیئر امیر واحدی نے کہا کہ ہم مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، رہبر انقلاب اسلامی کے فرافین پر مکمل طورپر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ جو بھی معمولی سی بھی لالچ کی نگاہ ہمارے ملک اور سرزمین پر ڈالے گا، ہم اس کے مقابلے پر ڈٹ جائيں گے اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک اس راہ میں فدا کردیں گے۔
ایرانی فضائيہ کے کمانڈر نے بتایا کہ فوج کے فضائی شعبے نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے حوالے سے بہت اچھی پیشرفت کی ہے اورہم وطن عزیز، ایران کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ