25 جنوری، 2025، 6:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85730294
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں ترش چائےHibiscus Tea  کی پیداوار      

 زاہدان – ارنا – ایران کا صوبہ سیستان وبلوچستان اپنی موسمیاتی خصوصیات کی وجہ سے  نہ صرف یہ کہ ملک میں ترش چائے   کی پیداوار کا مرکز ہے بلکہ صوبے میں اقتصادی ترقی اور روزگار فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے

  ارنا کے مطابق صوبہ سیستان وبلوچستان ملک میں  ترش چائے Hibiscus Tea کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس چائے کو دوا کے طورپر بھی پیا جاتا ہے۔  اس کو سرخ چائے اور ہیبیسکس چائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

  یہ چائے چائنیز روز نامی ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے اور اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے ملک کے  اندر اس کی مانگ زیادہ ہونے کے ساتھ ہی بیرون ملک بھی اس کی مانگ بہت ہے اس بنا پر اس کو برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

 صوبہ سیستان بلوچستان کا گرم اور خشک موسم اور وہاں کی زمین ہیبیسکس چائے کی پیدوار کے لئے بہت عمدہ  ہے اور یہاں کے کاشت کار روایتی طریقے سے اس چائے کی پیداوار بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ روایتی طریقہ کاشت کاری میں بہت کم  پانی سے یہ چائے پیدا ہوتی ہے۔

 ہیبیسکس چائے میں وافر مقدار میں اینٹی ایکسیڈنٹ، ویٹامن سی اور منرلس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر کم کرنے  اور جسم کے دفاعی نظام کی تقویت کے ساتھ  معدے کی کارکردگی بھی  بہتر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا دلنشین ترش ذائقہ بھی پوری دنیا میں اس کی مقبولیت بڑھنے کا باعث ہے۔

صوبہ سیستان وبلوچستان میں ترش چائے کی پیداوار نے  کاشت کاروں اور دیہی مردوخواتین کے لئے، اس کی کاشت، توڑنے، صفائی اور پیکنگ وغیرہ کے مراحل میں روزگار کے مواقع بھی بڑھا دیئے ہیں جس سے اس صوبے کی معیشت بھی بہتر ہوئی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .