امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک دفعہ پھر آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم

نیو یارک (ارنا) لاس اینجلس کاؤنٹی کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں واقع کاسٹیک قصبے کے قریب ھیوز فائر کے ایک نئے دور کے بعد جنوبی کیلیفورنیا کے ہزاروں باشندوں کو انخلاء کے احکامات اور وارننگ جاری کردی گئی ہیں۔

بدھ کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے ہزاروں باشندوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ فائر فائٹرز کیلیفورنیا کے پہاڑوں کے دامن میں واقع قصبہ کاسٹاک کے قریب ھیوز کی آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس آگ نے 2 گھنٹے میں 5 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور جھیل کاسٹیک کے قریب رہائشیوں کو مجبورا اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .