یمنی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ "مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور غزہ پٹی نیز یمن پر حملوں کا جواب دینے کے لیے، مسلح افواج نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین اور کئی امریکی جنگی کشتیوں کو شمالی بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا: "یہ کارروائی کئی کروز میزائلوں اور ڈرونز سے کی گئی۔"
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا: "یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی بحریہ یمن پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔"
یحییٰ سریع نے یہ بھی کہا کہ آج کا حملہ امریکی بحری جہاز ٹرومین پر چھٹا حملہ تھا۔
اس کے ساتھ ہی یحیی سریع نے زور دیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیل اورامریکی دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صنعا ملک کے دفاع کے لیے اپنے مکمل حق کا استعمال کرتا ہے اور غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک ہم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ