13 جنوری، 2025، 10:15 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85718569
T T
0 Persons

لیبلز

لاس اینجلس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی، 12000 سے زائد عمارتیں تباہ

تہران )ارنا( لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی آگ نے کم از کم 24 افراد کی جان لے لی ہے، ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے، 12,000 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور سان فرانسسکو کا ایک بڑا علاقہ جھلس گیا ہے۔

فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ منگل کو شروع ہونے والی آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلی جسے ’سانتا آنا‘ کہا جاتا ہے اور یہ ہوائیں ہفتے کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ھرسٹ، پیلیسیڈس، ایٹن اور کینٹ کاؤنٹیز میں لگنے والی آگ نے تقریباً 160 مربع کلومیٹر کا علاقہ تباہ کر دیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ امریکی تاریخ کی سب سے ذیادہ  نقصان پہنچانے والی آگ ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .